ممبئی: ریلوے اسٹیشن پر موبائل فون چور کا تعاقب کے دوران ایک شخص کی بھیانک موت، ویڈیو

,

   

ممبئی: موبائل فون آج ہر ایک کی ضرورت بن چکا ہے۔ آج انسان موبائل فون کے بغیر ادھور ا ہے۔ بعض مہنگے مہنگے موبائل فون رکھنے کے شوق پورا کر رہے ہیں۔ اگر رقم نہ ہوتو ای ایم آئی سے فون خریدکر اپنا شوق پورا کررہے ہیں۔ لیکن جب اس فون چوری ہوتا ہے تو انسان کو بہت زیادہ دلی تکلیف ہوتی ہے۔ آئے دن اخبارات، نیوز چینلس میں فون چوری کے واقعات پڑھنے دیکھنے میں آتے ہیں۔ کچھ لوگ فون کو بچانے کیلئے اپنی جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں۔

اسی طرح کا ایک واقعہ ممبئی کے چرنی روڈ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔ جہاں ایک شخص نے اپنے موبائل فون چوری کرنے والے ایک شخص کو پکڑنے کیلئے چلتی ٹرین سے کود گیا جس کے نتیجہ میں ٹرین کے پہیہ کے نیچے آگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ53سالہ شکیل غفار شیخ جو گورے گاؤں کے ساکن بتائے جاتے ہیں۔ اتوار کے روز شکیل اپنے دو دوستوں کے ساتھ چرچ گیٹ جانے کیلئے چرنی روڈ ریلوے اسٹیشن سے لوکل ٹرین میں سوار ہوئے۔ شکیل اور ان کے دو دونوں دوست ممبئی کی ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ڈرائیور کی نوکری کرتے ہیں۔ اس وقت ان تینو ں اپنی ڈیوٹی پر جارہے تھے۔ اتوار ہونے کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن پر بھیڑ کم تھی۔ٹرین جیسے ہی چلنے لگی ایک فون اسناچر نے شکیل کے ہاتھ میں سے فون چھین کر چلتی ٹرین سے اتر گیا۔

اس کے ساتھ ہی شکیل بھی چور کو پکڑنے کے لئے چلتی ٹرین سے کود پڑے۔ اس دوران ان کاایک پیر لڑکھڑایا او روہ پلیٹ فارم سے ریل کے نیچے آگئے۔ ریلوے عہدیدارو ں نے شکیل کو دواخانہ پہنچایا جہاں ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔ پولیس نے موبائل چور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرکے چور کی تلاش شروع کردی ہے۔