ممبئی سات وکٹوں سے کامیاب

   

نئی دہلی : دفاعی چمپین ممبئی انڈینس نے راجستھان رائلس کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ ممبئی کی کامیابی میں کوئنٹن ڈیکاک نے 70 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی۔ راجستھان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 171/4 رنز بنائے جس میں جوس بٹلر نے 41 اور سنجو سامسن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔میان آف دی میچ ڈیکاک نے 50 گیندوں کی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے لگاتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے کے علاوہ فارم میں واپسی کی ہے۔