ممبئی سڑک حادثے میں ہلاک مسلم نوجوان کے ورثاء کو 37لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم

   

ممبئی: سڑک حادثات میں دئیے جانے والی معاوضہ کی سماعت کرنے والی عدالت موٹر وہیکل ایکسیڈنٹ کلیم ٹربیونل نے شہر کے مضافات ساکی ناکہ میں ممبئی کی سرکاری بس کمپنی برہن ممبئی الیکٹرک اینڈ ٹرانسپورٹ سپلائی کمپنی (بی ای ایس ٹی) کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے احمد شیخ نامی شخص کے ورثاء کو 37لاکھ روپیہ معاوضہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ٹریبونل نے بی ای ایس ٹی کے جنرل مینجر کو ہداہت دی کہ وہ یہ رقم ایک مقررہ مدت میں متوفی کے ورثاء کو ادا کریں۔15جولائی 2015 کو احمد شیخ کی موت اسوقت واقع ہوئی تھی جب وہ اندھیری لنک روڑ ساکی ناکہ پر سڑک پار کر رہا تھا اس درمیان وہ دو سرکاری بسوں کے زد میں آگیا جس سے اسکی موقع واردات پر ہی ہوگئی۔