زیادہ بھیڑ اوراور مسافروں میں دھکامکی حادثہ کی وجہ‘ تحقیقات کا حکم
ممبئی۔9؍جون ( ایجنسیز)پیر کی صبح ممبئی سے لکھنؤ جا رہی پشپک ٹرین میں ایک بڑا حاثہ ہوا ہے۔ ٹرین سے گر کر 6 مسافروں کی موت ہو گئی ہے۔ سنٹرل ریلوے کے مطابق یہ حادثہ دیوا۔کوپر ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔سینٹرل ریلوے کی اطلاع کے مطابق کچھ مسافر سی ایس ایم ٹی کی طرف سفر کر رہے تھے کہ تبھی وہ تھانے کے ممبئی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے گر گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ریلوے انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچی۔ زخمیوں کو فوراً قریب کے ہاسپٹل لے جایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرین پر سے 10تا12 مسافر ٹریک پر گرے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس واقعہ سے مقامی ریل خدمات متاثر ہوئی ہیں۔حادثے کی وجہ ٹرین میں زیادہ بھیڑ بتائی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پشپک ٹرین میں کافی بھیڑ تھی جس کی وجہ سے مسافر دروازوں پر لٹک کر سفر کر رہے تھے اور ان کے درمیان دھکا مکی بھی ہو رہی تھی اسی دوران یہ حادثہ رونما ہوا۔ اس واقعہ کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہیں۔ ان میں مسافروں کو ٹرین سے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان مسافروں کو ٹریک سے اٹھایا گیا اور پلیٹ فارم پر لایا گیا۔ یہ سبھی مسافر شدید طور سے زخمی تھے اور ان کے کپڑے پھٹ گئے تھے۔کسارا جا رہی ممبئی ٹرین کے گارڈ نے بتایا کہ ممبئی اسٹیشن کے پاس 6 مسافر ٹرین سے گر گئے۔ مہلوکین کی شناخت کی جا رہی ہے۔ سبھی مرنے والوں کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہے۔