ممبئی سے ورشا گائیکواڑ کے لوک سبھا الیکشن لڑنے کا امکان

   

ممبئی : مہاراشٹرا کے سانگلی لوک سبھا حلقہ کو لے کر جہاں ان دونوں پارٹیوں کے لیڈروں کے درمیان الزامات اور تردید کا سلسلہ جاری ہے ، وہیں اب ممبئی کی ایک سیٹ پر بھی تنازعہ ہونے کا امکان ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ کانگریس پارٹی کی قیادت ورشا گائیکواڑ سے جنوبی وسطی ممبئی لوک سبھا نشست سے الیکشن لڑنے پر زور دے رہی ہے ۔ یہ حلقہ پچھلے کچھ سالوں سے ٹھاکرے کی شیوسینا کا گڑھ رہا ہے۔ مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کیلئے مہا وکاس اگھاڑی کے درمیان بعض نشستوں پر رسہ کشی اب بھی برقرار ہے ۔کانگریس اور شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے )کے درمیان عدم اتفاق رائے کی خبریں گشت کر رہی ہیں۔ شیو سینا میں پھوٹ کے بعد، جنوبی وسطی ممبئی حلقے کے موجودہ رکن پارلیمنٹ راہول شیوالے نے ادھو ٹھاکرے کی حمایت چھوڑ دی اور وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی شیو سینا میں شامل ہونے کو ترجیح دی ۔