ممبئی :ممبئی کے عوام لوکل ٹرینوں کی خدمات کو سب کیلئے بحال کرنے کیلئے مسلسل احتجاج کررہے ہیں ۔ ان کا ماننا ہے کہ ممبئی کی لائف لائن سمجھی جانے والی لوکل ٹرینوں کو اب تک جتنی طویل مدت کیلئے بند رکھا گیا ہے وہ ممبئی کی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ ہے ۔ جب
BEST
بسوں کی خدمات جاری کی جاسکتی ہے تو لوکل ٹرینوں کو سب کیلئے دستیاب کیوں نہیں کروایا جارہا ؟ ممبئی کے دادر اسٹیشنوں پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔