ممبئی ماڈل دیکھیں،دہلی کو مکمل آکسیجن کوٹہ فراہم کریں،سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو دی ہدایت

,

   

مرکزی حکومت نے کووڈ۔19 بحران کے ضمن میں آکسیجن کی دستیابی پر دہلی ہائی کورٹ کی وارننگ پر اس معاملہ کو سپریم کورٹ منتقل کردیا ہے۔اس مسئلہ پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا کہ مرکزی حکومت دہلی کے آکسیجن مطالبے کو کس طرح پورا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے؟ اور کہا کہ اسے ممبئی کی طرف دیکھنا چاہئے کیوں کہ بی ایم سی نے کووڈ۔19 کی صورتحال کو سنبھالنے کے لئے اچھا کام کیا ہے۔سپریم کورٹ نے دہلی میں کووڈ۔19 بحران سے نمٹنے کے لئے حکام کو بی ایم سی ماڈل کو دیکھنے کا مشورہ دیا۔تاکہ اس مسئلہ کو جلد سے جلد حل کیا جائے۔