ممبئی میونسپل ہاسپٹل ڈاکٹرز کی جانب سے ایس پی مسلم لیڈر کو داڑھی منڈوانے کا مشورہ

   

ممبئی ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ممبئی کے سماج وادی پارٹی لیڈر رئیس شیخ نے میونسپل کمشنر کو تحریری شکایت کی کہ جب وہ بلدی ہاسپٹل سے رجوع ہوئے تو ڈاکٹرز نے انہیں مشورہ دیا کہ آپریشن سے پہلے وہ نہ صرف اپنی داڑھی منڈوائے بلکہ اس پر پابندی بھی عائد کردیں ۔ انہوں نے اپنے خط میں اس مشورہ کو ناقابل قبول قرار دیا ۔ ایس پی کارپوریٹر نے اخباری نمائندوں سے ربط پیدا کرتے ہوئے کہا کہ داڑھی رکھنے کا معاملہ عقیدت سے جڑا ہوا ہے ڈاکٹروں کا مشورہ ناقابل قبول ہے ۔ ڈاکٹرز نے دوسرے مریضوں سے بھی یہی بات کہی کہ معمولی سی سرجری سے قبل وہ داڑھی منڈواکر آئیں اور وہ اس بارے میں میونسپل کمشنر اجوائے مہتا سے تحریری شکایت کی ہے جس پر مہتا نے میونسپل ہاسپٹل ڈاکٹرز کو مشورہ دیا کہ بالکل ناگزیر حالات میں ہی وہ اس قسم کا مشورہ دیں ۔۔