حیدرآباد، 25 اکتوبر (راست) آرآر کیبل پرائم والی بال لیگ کے چوتھے سیزن کے شاندار فائنل کے لیے ماحول تیار ہے، جہاں ممبئی میٹئیرز اور بنگلور ٹورپیڈوز اتوارکو گچی باؤلی انڈور اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گے۔ فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کوچز اورکپتانوں نے ورچوئل پریس کانفرنس میں جوش، باہمی احترام اور عزم کا مظاہرہ کیا۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی مسلسل کارکردگی کو سراہا۔ ممبئی میٹئیرزکے ہیڈ کوچ میٹ وان ویزل نے ٹورپیڈوزکی ڈسپلن کو نمایاں کیا اورکہا یہ ٹیم بہت منظم ہے، صرف غلطیوں سے بچنا کل ان پر قابو پانے کے لیے کافی نہیں ہوگا۔ ہمیں اس سے زیادہ مظاہرہ کرنا ہوگا۔