ممبئی ۔ 7 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے دن پیش قیاسی کی ہے کہ ممبئی میں اور اس کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں ہلکی بوندا باندی و موسلا دھار بارش 8 ستمبر اور 9 ستمبر کو ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اس عرصہ میں آسمان کے ابر آلود رہنے کی پیشن گوئی بھی کی ہے ۔ دریں اثناء سنٹرل ریلوے اور ویسٹرن ریلوے میں ٹرینیں وقت پر چلائی گئیں اور کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ چہارشنبہ کے دن سنٹرل ریلوے اور ویسٹرن ریلوے کی ٹرینیں بھاری بارش کی وجہ سے مفلوج ہوگئی تھیں۔