ممبئی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں تیز سے بہت تیز بارش کا امکان

,

   

ممبئی ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ موسمیات نے ہندوستانی تجارتی دارالحکومت ممبئی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز سے بہت تیز بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ پیر کی صبح ممبئی میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں ٹریفک جام دیکھنے میں آئے اور ایرپورٹ پر فلائٹ آپریشنس کچھ دیر کیلئے روک دینا پڑا۔ محکمہ موسمیات نے گوا اور مہاراشٹرا کے بعض حصوں میں بھی اس پورے ہفتہ کے دوران موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ گذشتہ ہفتے ممبئی اور پونے نیز تھانے میں بہت تیز بارش ہوئی تھی جس کے سبب عام زندگی متاثر ہوئی ۔ ممبئی میں لوکل ٹرینوں کی نقل و حرکت پر اثر پڑا اور حکام نے شہریوں کو اپنے گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا۔