امرتسر: ممبئی میں شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے زیر انتظام گرو نانک خالصہ کالج، ماٹونگا میں جمعہ کو چار صاحبزادے ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین سنٹر افتتاح کیا گیا۔ کمیٹی کے صدر ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی نے کہا کہ سکھ برادری کی نمائندہ تنظیم شرومنی کمیٹی عوامی فلاح و بہبود کیلئے بہترین خدمات انجام دے رہی ہے ۔ سری گرو گوبند سنگھ جی کے چار بیٹوں کیلئے وقف ایک ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین سنٹر کا افتتاح کیا گیا ہے۔ معاشی طور پر کمزور لوگوں کو ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، ایکسرے وغیرہ ٹسٹ صرف 10روپے میں فراہم کیے جائیں گے ۔گرو نانک مشن 1313 کے نام سے فارمیسی سے ادویات مارکیٹ ریٹ سے 25 فیصد کم نرخوں پر دستیاب ہوں گی اور میڈیکل بلڈ ٹسٹ بھی 50فیصد سستے نرخوں پر کرائے جائیں گے۔