ممبئ : اہلیان ممبئی امسال بھی روایتی سال نو کاجشن عوامی مقامات پر نہیں منا سکے کیونکہ کرونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھکر ممبئ پولیس نے جمعہ کو امتاعی احکامات جاری کئے جسکے بموجب تفریح گاہوں ساحل سمندر کے کناروں کھلے میدانوں، باغات، پارکوں یا اسی طرح کے عوامی مقامات پر شام 5 بجے سے صبح پانچ بجے کے درمیان داخلہ ممنوع قرار دیا گیا تھا ۔ آج شام سے ہی نافذ العمل یہ احکامات سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت جاری کئے گئے ہیں ، ۔ڈپٹی پولیس کمشنر (آپریشنز) ایس چیتنیا نے ہہ احکامات جاری کئے جس میں کہا گیا ہیکہ امتناعی حکم انسانی زندگی، صحت اور حفاظت کو خطرے سے بچانے اور وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیے جاری کیا گیا، ۔ یہ حکم 31 دسمبر 2021 کے دوپہر ایک بجے سے ، کمشنر آف پولیس، گریٹر ممبئی کے زیر کنٹرول علاقوں میں نافذ ہو ااور 15 جنوری 2022 کے رات 12 بجے تک نافذ رہے گا، جب تک کہ اسے پہلے واپس نہ لیا جائے ۔