ممبئی میں بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے پمپنگ اسٹیشنس

   

ممبئی : ممبئی کے کلانگر جنکشن علاقہ میں منی پمپنگ اسٹیشن کے قیام سے علاقہ میں بارش کے پانی کو جمع ہونے سے روکنے میں مدد ملی ہے۔ بی ایم سی اس تجربہ کو دیگر مقامات پر بھی آزمانا چاہتی ہے تاکہ بارش کا پانی جمع ہونے سے ہونے والی مشکلات کو جلد سے جلد دور کیا جاسکے۔ دیگر ایسے مقامات جہاں بارش کا پانی جمع ہونے سے مشکلات پیش آتی ہیں، ان میں ہند ماتا، گاندھی مارکٹ اور پریل وغیرہ شامل ہیں۔