ممبئی : شہریوں کے ایک بیدار گروپ نے ’آمچی ممبئی _آمچی بیسٹ ‘مہم کا آغاز کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی میں نقل وحمل کے بہترین ذریعہ بیسٹ کمپنی کنٹراکٹر راج سے نجات دلائی جائے اوربیسٹ کی بہترین سفری خدمات کوبحال کیاجائے ،جوکہ کئی دہائیوں سے عوامی خدمات میں مصروف ہے ۔اس تنظیم میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ بیسٹ کے سبکدوش ملازمین بھی شامل ہیں۔ مذکورہ تنظیم ’آمچی ممبئی ۔آمچی بیسٹ‘ کے عہدیداران اور اراکین نے شہرمیں جگہ جگہ بیداری مہم شروع کی ہے کیونکہ بیسٹ کی بسیں سستے کرائے میں شہریوں کو ان کے گلی محلے اور گھر تک پہنچاتی ہیں۔ تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر میں 15 جنوری، 11 فروری اور 12 فروری 2023 کو بیسٹ کی بسیں مختلف مقامات پر آگ لگنے سے مکمل طور پر جل گئیں۔ یہ سب بسیں پرائیویٹ کنٹریکٹرز کی طرف سے بیسٹ کے لیے چلنے والی بسیں ہیں، جو منافع کمانے کے لیے بسوں کی دیکھ بھال پر اخراجات کم کرتے ہوئے منافع کما رہے ہیں،جوکہ خطرناک عمل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 23 فروری کو بیسٹ کی انتظامیہ ماتیشوری کنٹراکٹر کے زیر انتظام 400 سے زائد بسوں کو واپس لینے پر مجبور ہو گئی۔ چونکہ بیسٹ نے پہلے ہی اپنی بسوں میں نصف تک کی کمی کر دی ہے ، اس سے مسافروں کے لیے بسوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔
اس سے قبل، 2022، بیسٹ کے لیے بسیں چلانے والے خانگی کنٹراکٹرس اپنے مزدوروں سے دھوکہ کیا ان کی اجرت دینے میں دھوکہ دیتے رہے ۔ مزدوروں کو جھکنے پر مجبور کیا اس کا مطلب بس سروسز میں مزید افراتفری، مسافروں کو نقصان پہنچانا ہے ۔ واضح رہے کہ بیسٹ کو وسیع پیمانے پر ہندوستان میں ایک مثالی عوامی لیکن نظام کے طور پر جانا جاتا تھا۔ صرف دس سالوں میں، بی ایم سی اور بیسٹ مینجمنٹ نے ایک سستی اور قابل بھروسہ ٹرانسپورٹ سسٹم کو ختم کر نے کی کوشش کی ہے ، اور اس کی جگہ ایک غیر قابل بھروسہ اور غیر محفوظ عملہ کو ترجیح دی ہے ۔ اور یہ سب مختلف نجی کنٹراکٹرس کے ذریعہ چلایا جا رہا ہے۔ نتیجہ ایک مکمل تباہی کی صورت میں نکلا ہے ۔ بیسٹ کی نجکاری شہر کے محنت کش لوگوں پر ایک بہت بڑا دھچکا ہے ، جن کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ ایک لازمی ضرورت ہے ۔ کنٹراکٹ نظام نے ممبئی والوں کے لیے سفر کو ناقابل برداشت اذیت بنا دیا ہے ۔ شہر میں ہر جگہ، ہم بسوں کے انتظار میں مسافروں کی لمبی قطاریں دیکھ سکتے ہیں۔