نئی دہلی: بہار میں سیلاب سے متعلق واقعات میں مزید 6 اموات منگل کو درج کی گئی جبکہ مہاراشٹرا کے ممبئی اور اس کے پڑوسی علاقوں میں چہارشنبہ کو زبردست بارش ہونے کی پیش قیاسی کے ساتھ ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کیرالا ، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے حصوں میں آج کافی بارش ہوئی۔ آئندہ تین یوم کیلئے گجرات میں وسیع تر بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ ٹاملناڈو میں زائداز 200 افراد کو نیلگیری ضلع سے محفوظ مقام کو منتقل کیا گیا کیونکہ وہاں موسلادھار بارش ہورہی ہے۔