ممبئی ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹرن ریلوے اور سنٹرل ریلوے نے ممبئی میں منگل کے روز پلیٹ فارم ٹکٹس کی قیمت 10 روپئے سے بڑھاکر 50 روپئے کردی تاکہ کورونا وائرس وباء کے دوران ریلوے اسٹیشنوں پر غیر ضروری بھیڑ بھاڑ کو روکا جاسکے ۔ عہدیداروں کے مطابق 50 روپئے کے پلیٹ فارم ٹکٹس صرف بڑے بڑے اسٹیشنوں پر ہی جاری کئے جائیں گے ۔ سنٹرل ریلوے نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19 کی روک تھام کیلئے احتیاطی اقدامات کے طور پر سنٹرل ریلوے نے ممبئی ، بھسلول، پونے اور شولا پور ڈیویںنس پر تا حکم ثانی پلیٹ فارم ٹکٹس کی قیمت 10 روپئے سے بڑھاکر 50 روپئے کردی ہے ۔