نئی دہلی : قومی راجدھانی دہلی کے بعد اب ممبئی میں بھی ڈیزل کی قیمت تاریخی اونچائی پر پہنچ گئی ہے ۔ملک کی سب سے بڑی تیل ماریکٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ممبئی میں جمعہ کو ڈیزل 16پیسے مہنگا ہوکر 79اعشاریہ 56روپئے فی لیٹر فروخت ہوا جو اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ دہلی میں جون سے ہی ڈیزل کی مہنگائی ریکارڈ سطح پر ہے ۔یہاں ڈیزل کی قیمت آج 17پیسے بڑھکر 81 اعشاریہ 35 روپئے فی لیٹر پر پہنچ گئی ۔کولکاتہ اور چینائی میں بھی ڈیزل کی قیمتیں سب سے بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔کولکاتہ میں ڈیزل 16پیسے بڑھکر 76اعشاریہ 49روپئے اور چینائی میں 15پیسے بڑھکر 78اعشاریہ 37 روپئے فی لیٹر فروخت ہوا۔
