ممبئی 28 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی ممبئی میں کل رات خواتین کی جانب سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف شروع کیا گیا احتجاج آج دوسرے دن بھی جاری رہا ۔ خواتین اور نوجوان طالبات کی جانب سے سی اے اے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی اور ملک میں ہندو مسلم اتحاد پر زور دیا گیا ۔ یہ خواتین شاہین باغ کی طرز پر احتجاج جاری رکھنا چاہتی ہیں۔ مدن پورہ ‘ جھولا میدان ‘ اگری پاڑہ اور ممبئی سنٹرل علاقوں کی خواتین اس میں شامل ہیں۔