ممبئی میں درگاہ کے قریب سلنڈر دھماکہ ،ایک شخص ہلاک

   

ممبئی 14جون (یو این آئی) ماہم کے علاقے میں مخدوم شاہ درگاہ کے قریب ایک کھانے پینے کی دکان میں ایل پی جی سلنڈر کے دھماکے اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے سے ایک 38 سالہ شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے ۔ ایک شہری اہلکار نے بتایا کہ جمعہ کی شام کو یہ حاثہ ہوا۔ فائر بریگیڈ اہلکار نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت نور عالم کے نام سے ہوئی ہے ۔ اہلکار نے بتایا کہ 25 منٹ کے اندر آگ پر قابو پالیا گیا۔ زخمیوں کا سرکاری طور پر چلنے والے سائن اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔