سانتا کروز میں 235 اور قلابہ میں 81 ملی میٹر بارش ، پونے میں دیوار گرنے سے 15 ہلاک
ممبئی۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی اور اس سے متصل علاقوں میں ہفتہ کو دوسرے دن بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ اگرچہ شہر کی عام زندگی بارش سے متاثر نہیں ہوئی لیکن بارش میں کم سے کم 5 افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ پونے میں دیوار گرنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی ریلیں جنہیں ممبئی ’’شہ رگ‘‘ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ وہ اپنے نظام العمل کے مطابق چلتی رہیں اور بڑی حد تک برسات سے غیرمتاثر رہیں۔ محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی پیش قیاسی کی تھی۔ اس کے پیش نظر سنٹرل ریلوے نے ممبئی اور پونے کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو منسوخ کردیا۔ سنٹرل ریلوے کے صحافتی بیان میں کہا گیا کہ ممبئی۔ پونے پرگتی ایکسپریس ، ممبئی۔ پونے سپنا گڑھ ایکسپریس ، پونے پانواں مسافر بردار ریلوں کو بھی منسوخ کردیا گیا۔ بریہن مسافر بردار ریلوں کو بھی منسوخ کردیا گیا۔ بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے عہدیداروں کے بیان کے بموجب شارٹ سرکٹ کے 39 واقعات، درختوں کے جڑ پیڑ سے اُکھڑنے کے 104 واقعات کی شہر کے مختلف علاقوں سے اطلاعات مل رہی ہیں۔ سیٹلائٹ سے موصولہ تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی ساحلی علاقہ پر مانسون کی صورتحال سنگین ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں قلابہ رصد گاہ میں 81.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سانتاکروز ویہدر اسٹیشن میں 234.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔