ممبئی میں دومنزلہ مکان منہدم، 7افراد ہلاک

   

ممبئی: ممبئی کے مشرقی علاقہ میں آج صبح پیش آئے حادثہ میں دو منزلہ مکان منہدم ہوگیا جس میں سات مکین جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ،یہ حادثہ گوونڈی شیواجی نگر علاقہ میں صبح 5بجے پیش آیا۔میونسپل کارپوریشن افسران کے مطابق سات فائر انجن اور ایک راحتی وین عملے کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے اور راحتی کام جاری ہے ۔ زخمیوں کو قریبی راجا واڑی اور سائن اسپتال پہنچا یا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے نیہا شیخ(35) اور ایم شیخ (80) کو مردہ قرار دے دیا۔ شمشاد شیخ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ دوسرے زیر علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے ۔