ممبئی میں رمضان کی رونقیں قابل دید

   

ممبئی: ممبئی میں رمضان کی رونقیں گزشتہ تین سال سے کوویڈ کی وجہ سے متاثر رہیں ،لیکن تیسرے سال بعد بڑے پیمانے پر واپس لوٹ آئی ہیں،جنوبی ممبئی میں مسلم۔اکثریتی علاقے بھنڈی بازار اور محمد علی روڈ کی ڈھائی سوسالہ قدیم مینارہ مسجدکے بازارکا عجیب وغریب نظارہ ہے ،حالانکہ پچھلے سال چند پابندیوں کے ساتھ حکومت ، پولیس وانتظامیہ نے رمضان المبارک میں رعایت دے دی تھی ،لئکن۔اس سال 2023 میں مکمل رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،البتہ سحری کے اوقات میں اعلانات اور اذان کی منظوری نہیں دی گئی ہے لاک ڈاون کی وجہ سے عروس البلاد ممبئی کے شہری رمضان کی رونقیں سے محروم رہ گئے تھے ۔جنوبی ممبئی میں واقع محمدعلی روڈ ہمیشہ سے مشہوررمضان بازارکے لیے مشہور رہا۔ ماہ مبارک میں نماز عشاء اور تراویح کے بعد انواع اقسام کے پکوان اور کھانوں سے پُرنظرآتا ہے ۔ممبئی کے مذکورہ رمضان کے بارونق بازار میں ان دنوں تقریباً 400اقسام کے کھانے اور پکوان اور کئی طرح کے مشروبات اور مرغ مسلم دستیاب ہوتے ہیں،جبکہ 100سے زائد اقسام کی مٹھائیاں بھی ملتی ہیں، جوکہ عام دنوں میں ندارد رہتی ہیں اور مغرب میں افطار سے سحری تک یہاں کی گلیوں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں رہتی ہے ،اس سلسلہ میں کہا جاتا ہے کہ ڈھائی سوسال قدیم مینارہ مسجد کے سائے میں یہ فوڈبازار کئی صدیوں سے رمضان میں آباد ہوتا ہے۔