ممبئی۔27 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے سوپر اسٹار امیتابھ بچن لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند لوگوں کے درمیان ہر روز 4500 کھانے کے پیکٹ تقسیم کر رہے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ چل رہے لاک ڈاؤن میں بالی ووڈ اسٹارضرورت مندوں کی مدد کرنے کیلئے سامنے آئے ہیںْ۔ امیتابھ بچن کووڈ۔19 کے بارے میں بیداری پھیلانے کیلئے کئی سرکاری پروجیکٹ میں بھی منسلک رہے ہیں۔امیتابھ بچن کی جانب سے اے بی کارپوریشن لمیٹیڈ کے ایم ڈی راجیش یادو ضرورت مندو ں کے لئے قابل ستائش کام کر رہے ہیں. 28 مارچ کے بعد سے وہ ممبئی کے مختلف مقامات جیسے حاجی علی درگاہ، انٹپ ہل، دھاراوی، جوہو وغیرہ پر روزانہ تقریباً 4500 پیکٹ پکا ہوا کھانا بانٹ رہے ہیں۔ امیتابھ بچن کی ٹیم ابھی تک ان گنت ماسک، سینی ٹائزر اور 20 ہزار سے بھی زیادہ پي پي اي کٹس ممبئی کے اسپتالوں میں بانٹ چکی ہے .