ممبئی میں شدید بارش ، 2 ہلاک لینڈنگ کے دوران طیارہ پھسل گیا

   

ممبئی۔ 16 اگست (ایجنسیز) ممبئی ہوائی اڈے پر ہفتہ کو ایک بڑا حادثہ ٹل گیا، جب لینڈنگ کے دوران انڈیگو ایئر لائنز کے ایئربس A-321 طیارے کی ٹیل یعنی پچھلا حصہ رن وے سے ٹکرا گیا۔ طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔ انڈیگو کے ایک ترجمان نے کہا کہ 16 اگست کو ممبئی میں خراب موسم کی وجہ سے کم اونچائی پر پرواز کرتے ہوئے طیارے کی دْم رن وے سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد طیارے نے ایک اور پرواز کی اور بحفاظت لینڈ نگ کی۔ممبئی میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے اور عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے ۔ شہر میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ۔

اسٹینڈرڈ پروٹوکول کے بعد طیارے کو ضروری جانچ پڑتال سے گزرنا پڑے گا۔ ڈی جی سی اے نے پائلٹس کے تعلق سے انڈیگو کو نوٹس بھیجا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ابھی کچھ دن پہلے ہوا بازی کے ریگولیٹر ڈی جی سی اے نے تقریباً 1700 پائلٹوں کی ‘سمیولیٹر’ ٹریننگ میں مبینہ کوتاہیوں کے لیے انڈیگو کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔