ممبئی: صرف 30 روپے کے لیے ایک دوست نے اپنے دوست کی جان لے لی۔ یہ واردات ممبئی میں پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق ریاست اتر پردیش کے گونڈا سے تعلق رکھنے والے سیف زاہد علی اور چھگن علی آپس میں دوست تھے۔ حال ہی میں وہ ایک گارمینٹ فیکٹری میں کام کرنے کے لیے ممبئی روانہ ہوئے، وہ دونوں کرلا علاقہ میں آٹو سے اترے، آٹو کا کرایہ ادا کرنے کے مسئلہ پر ان کے درمیان 30 روپے کیلئے جھگڑا ہوا، جس کے بعد برہم زاہد علی نے اپنے دوست چھگن علی کو مارپیٹ کے بعد دھکہ دے کر زمین پر دھکیل دیا، چھگن علی کو گرتے ہی سر پر گہری چوٹ آئی اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ قتل کے بعد زاہد وہاں سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔
کلیان ریلوے اسٹیشن کے پاس ملزم کوّ گرفتار کر لیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔