ممبئی میں طوفانی بارش سے عام زندگی مفلوج،سیلابی صورتحال

   

ممبئی : عروس البلاد ممبئی میں گزشتہ شب سے ہونے والی طوفانی بارش کی وجہ سے شہر اور مضافاتی علاقوں میں بہت تیز بارش اور جگہ جگہ ، پانی جمع ہونے کے بعدمضافات میں اندھیری سب وے بندکردیا گیا جبکہ، سائن سے کنگس سرکل تک صورت حال ایسی ہوگئی کہ یہاں سیلاب آگیاہو۔ممبئی کے سائن سرکل میں شدید بارش کی وجہ سے پانی جمع ہوگیا۔ دفتر موسمیات نے کہاکہ بحرعرب میں طغیانی کی وجہ سے سمندر میں جانے والے تمام نسلوں کے گیٹ بندکردیئیگئے ہیں۔شہریوں سے ساحلی علاقوں مرین لائنز ،چوپاٹی،جوہوچوپاٹی اور دیگر ساحلی علاقوں پر جانے سے منع کیا گیاہے ۔ ویسٹرن ریلوے کی تازہ اطلاع کے مطابق ٹرینیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔محکمہ ریلوے نے جمعہ کو دوپہر 2 بجے ٹویٹ کیا کہ ویسٹرن لائن پر ٹرینیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ ممبئی شہر اور مضافاتی علاقوں میں جمعہ کو بارش کا ایک اور شدید سلسلہ دیکھنے میں آیا۔پانی بھر جانے کی وجہ سے اندھیری سب وے کو گاڑیوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ممبئی شہر اور مضافاتی علاقوں میں جمعہ کو ہونے والی موسلادھار بارش سے کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔