ممبئی میں فرقہ وارانہ تشدد برپا کرنے کی سازش ناکام

,

   

مسجد کے باہر اسپیکر لاکر ہنومان چالیسہ بجانے پر ایم این ایس کیخلاف پولیس کارروائی

ممبئی : ممبئی پولس نے ممبئی شہر میں فرقہ وارانہ تشدد برپا کرنے کی سازش کو ناکام کرتے ہوئے مضافات کے گھاٹکوپر نامی علاقے میں ایم این ایس لیڈر کی مسجد کے سامنے ہنومان چالیسہ بجانے کے بعد اس پر کارروائی کرتے ہوئے لاؤڈاسپیکر ضبط کر کے سخت کارروائی کی ہے گڈی پاڑوا میں ایم این ایس لیڈر راج ٹھاکرے نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم این ایس ورکروں کو حکم دیا تھا کہ اگر مسجد سے پانچ مرتبہ لاؤڈاسپیکر پر اذان دی جاتی ہے تواس پر پابندی عائد ہونی چاہئے اگر یہ سلسلہ جاری رہتا ہے تو ایم ا ین ایس اپنے طور پر مسجد کے باہر ہنومان چالیسہ بجائے گی اور ایم این ایس ورکروں کو مخاطب کرتے ہوئے اس کی ہدایت دی تھی اس سے قبل بی جے پی لیڈروں نے بھی مساجد سے لاؤڈاسپیکر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا اب ایم این ایس لیڈر راج ٹھاکرے کے اس موقف کی موہیت نے بھی حمایت کی ہے بی جے پی اور ایم این ایس اس مسئلہ پر ہندو مسلمانوں میں نفرت پیدا کرنے کی سیاست کر رہے ہیں جبکہ ممبئی پولس نے اس سازش کو ناکام کر دیا ہے اور ایم این ایس لیڈر مہندر بھانو شالی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کا لاؤڈاسپیکر ہی ضبط کر لیا ہے -ممبئی پولس کے اعلی افسر نے اس کی تصدیق کی ہے شہر میں ممبئی فساد کے بعد ایک مرتبہ پھر فرقہ وارانہ تناؤ پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے یہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کی حکمت کا بھی نتیجہ ہو سکتا ہے پولس اس قسم کے عناصر سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور اس لئے گھاٹ کوپر پولس نے مہندر بھانو شالی کے خلاف کارروائی کی ہے جو فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی سازش کر رہا تھا پولس نے اس معاملہ پر کچھ بھی کہنے سے گریز کیا ہے ۔ اس واقعہ سے چاندیولی اور گھاٹکوپر حلقہ میں ماحول کشیدہ ہو گیا لیکن امن برقرارہے پولس نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کی ہے جس سے شہر میں آگ لگنے سے بج گئی اور فرقہ وارانہ تشدد کا خطرہ زائل ہو گیا۔