ممبئی،19مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے متمول علاقے باندرہ میں آج صبح سویرے ایک فلک بوس عمارت کی چھٹی منزل کے ایک فلیٹ میں آتشزدگی کی وجہ سے ایک خاتون مکین ہلاک ہوگئی جبکہ دوسری خاتون کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔عملہ نے مزید کہاکہ مذکورہ آتشزدگی میں ایک 20سالہ خاتون ایوان موریسی کی موت ہوگئی جبکہ سرفاجپہاری (38)کو اسپتال لے جایا گیا ،وہ 90-100 فیصد جل چکی ہے اور آئی ڈی یو میں داخل کیا گیا ہے ۔