ممبئی میں لب سڑک ڈرینیج سے 8 فٹ لمبا مگرمچھ برآمد

,

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ۔ /30 جولائی ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے مضافات میں لب سڑک ڈرینیج سے ایک 8 فٹ لمبا مگرمچھ برآمد ہوا ۔ اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے ہی پھیل گئی ۔ یہ واقعہ دادر علاقہ میں پیش آیا ۔ مگر مچھ کو سیاحتی علاقہ چپلن میں ڈرینیج سے بحفاظت نکالا گیا ۔ فاریسٹ عہدیداروں نے کہا کہ یہ واقعہ گزشتہ جمعہ کو پیش آیا جہاں پر موسلادھار بارش ہوئی تھی ۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ یہ مگرمچھ سیلاب کے پانی میں بہہ کر ممبئی کے ڈرینیج لائین میں داخل ہوا ہوگا ۔ مقامی عوامی نے فائر بریگیڈ اور فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی ۔عہدیداروں نے اس مگر مچھ کو بچالیا۔