ممبئی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک جگہ جمع ہو کر ماتم کرنے پر34 تا40 افراد بشمول منتظمین کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے ۔ ان افراد کا تعلق گنجان علاقے ڈونگری سے ہے ۔ڈونگری کے بنتا والا بلڈنگ، شاہدہ مارگ کے تیسری منزل کے روم نمبر 27 اور 28 میں عزاداری کے اہتمام پر کارروائی کی گئی۔