ممبئی میں مجوزہ میٹرو کار شیڈ پراجیکٹ منتقل کرنے کا فیصلہ

,

   

Ferty9 Clinic

ممبئی : چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے آج یہ اعلان کیا کہ حکومت نے مجوزہ میٹرو کار شیڈ پراجیکٹ کو آرے کالونی سے ممبئی کے کنجور مارگ کی سرکاری اراضی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اراضی صفر شرح پر دستیاب ہوگی۔ ادھو ٹھاکرے نے یہ بھی اعلان کیا کہ آرے کالونی میں اس پراجیکٹ کے خلاف جن لوگوں نے احتجاج کیا تھا، اور جن کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے، وہ بھی واپس لئے جائیں گے۔