ممبئی : جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے مدنپورہ میں میں’ اُردو بھون ‘تعمیرکرنے کی منظوری بی ایم سی نے دے دی ہے اور جلد ہی اس کا سنگ بنیاد عمل میں آئے گا۔اس کا اعلان ایم ایل اے یامنی جادھو نے انجمن اسلام کی ایک خصوصی تقریب میں کیا۔اور مزید کہاکہ اس اردو گھر میں کانفرنس ہال ، کتب خانہ،شعراء اور ادباء اور طلباء کے ٹھہرنے کاانتظام ہوگا اور دیگر سہولیات فراہم کی جائے گی۔
