ممبئی میں موسلا دھار بارش کے بعد زندگی سست پڑگئی

,

   

ممبئی ۔ یکم جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے مکینوں نے دوشنبہ کو صبح جب آنکھ کھولی تو موسلا دھار بارش ہورہی تھی ، اُس کے نتیجہ میں شہر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیااور سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے لگا نیز ٹرینوں کی نقل و حرکت میں تاخیر دیکھی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے پڑوسی علاقوں تھانے اور پال گھر میں آئندہ تین یوم میں نہایت موسلا دھار بارش کے تعلق سے متنبہ کیا ہے ۔ ممبئی کے چند مقامات پر بھی پیر اور منگل کو بہت بھاری بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ دوپہر میں اگرچہ بارش تھم گئی لیکن راستوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوجانے سے عام زندگی سست ہوگئی۔