ممبئی میں موسم کا سرد ترین دن

   

ممبئی : مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں منگل کو جاریہ سیزن کا اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو 16 ڈگری سلسیس ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ میٹرو سٹی کے علاوہ مہاراشٹرا کے دیگر حصوں میں بھی رات کے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے جس کے نتیجہ میں وہاں سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ سردی کی صورتحال ایک دو یوم برقرار رہنے کا امکان ہے۔