ممبئی میں ویکسین کی قلت کے بعد آج سے پھر ٹیکہ اندازی

   

ممبئی میٹرو سٹی میں میونسپل کارپوریشن اور سرکاری نگرانی میں بنائے گئے 311 ویکسین مراکز دوا کی قلت کے سبب معطل ہیں۔ منگل اور چہارشنبہ کو مراکز بند رہے ،جس سے شہریوں کو دشواری پیش آئی۔بی ایم سی کے ایک بیان کے مطابق ویکسین دینے کی مہم نئی خوراک کا ذخیرہ آنے کے بعد دوبارہ شروع کی جائے گی۔امید ہے کہ۔نئی سپلائی موصول ہونے کے بعد جمعرات سے مہم شروع کی جائے گی۔