ممبئی ۔25 جنوری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں ایک 25 سالہ ٹیلی ویژن اداکارہ نے میرا روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ میں مبینہ طورپر خودکشی کرلی ۔ ایک عہدیدار نے کہاکہ سیجل شرما ، میرا روڈ (ایسٹ) پر رائیل نیٹ سوسائٹی میں واقع اپنے کرایہ کے فلیٹ میں برقی پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔ ٹیلی ویژن اداکارہ سیجل شرما کو قریبی دواخانہ لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مردہ قرار دیا ۔ پولیس کو اس مقام پر خودکشی نوٹ برآمد ہوا جس میں سیجل شرما نے لکھا کہ شخصی وجوہات کی بناء پر وہ انتہائی قدم اُٹھارہی ہے۔ جئے پور میں اُدے پور کی متوطن شرما چند سال قبل اداکاری میں قسمت آزمانے ممبئی آئی تھی اور فی الحال ایک ٹی وی سیریل ’’ہپی تو ہیں جی ‘‘ میں کام کررہی تھی ۔