ممبئی میں پٹرول 99 روپئے سے متجاوز

   

نئی دہلی : پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں اس ماہ منگل کے روز 10 ویں مرتبہ اضافہ کیا گیا اور ممبئی میں پٹرول 99 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا ۔ دہلی اور ممبئی سمیت ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں آج پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی قیمتیں ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ممبئی میں پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوکر 99.14 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ یہ عام پٹرول کی قیمت ہے ۔