ممبئی میں پھر موسلادھار بارش سے صورتحال سنگین

   

Ferty9 Clinic

ممبئی : عروس البلاد ممبئی میں گزشتہ دو ہفتے سے زیادہ عرصے سے جاری موسلادھار بارش سے چھٹکارا نہیں ملا ہے بلکہ ایک بار پھرممبئی کو انتہائی شدید بارش کا سامنا ہے ۔ شہر میں سنگین صورتحال ہے , تعلیمی ادارے بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی تعداد انتہائی قلیل دیکھی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے ممبئی شہر اور مضافاتی علاقے کے لیے جمعہ تک ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ، موسلادھار بارش کے پیش نظر شہر میں اسکولوں اور کالجوں کو بند کر دیا گیا ہے ۔ ٹریفک، لوکل ٹرین اور بس سروسز میں خلل پڑنے کا قوی امکان ہے ۔ ممبئی میں بارش نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے ۔ممبئی میں دفتر موسمیات کے ذریعے ریڈالرٹ کااعلان کیے جانے کے بعد میونسپل کارپوریشن نے جمعرات کواسکول اور کالجوں میں عام تعطیل کااعلان کیا ہے کیونکہ شہر میں بھاری بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے مہاراشٹر کے کئی اضلاع کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔ مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی، پڑوسی تھانے اور رائے گڑھ سمیت پوری ریاست میں تیز بارش ہو رہی ہے ۔