ممبئی میں پہلی بین الاقوامی ماہی گیری ٹکنالوجی نمائش

   

ممبئی ، 11 جون (یو این آئی) بین الاقوامی فشریز ٹکنالوجی نمائش (آئی ایف ٹی ایکسپو 2025) ہندوستان میں ماہی گیری کی ٹکنالوجی اور جدت کے لیے پہلا مخصوص پلیٹ فارم ہے ، جس کا انعقاد بمبئی ایگزیبیشن سینٹر، ہال نمبر 2 میں 12 اور 13 جون کو کیا جا رہا ہے ۔ اس نمائش کا افتتاح مہاراشٹر کے بندرگاہ کی ترقی کے وزیر نتیش نارائن رانے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کریں گے ، جبکہ ساگر مہرا، جوائنٹ سکریٹری، اندرون ملک ماہی پروری و انتظامیہ، ماہی پروری محکمہ، حکومت ہند، مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے ۔ یہ اہم موقع اس وقت پیش آ رہا ہے جب ہندوستان کا ماہی گیری شعبہ ایک تاریخی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے ۔ مرکزی بجٹ 2025-26 میں 2,703 کروڑ روپے کی ریکارڈ مختص رقم کے ساتھ، نئی برآمدی پالیسیاں، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور پائیداری کے اقدامات نے ماہی گیری اور آبی زراعت کو ہندوستان کی معیشت کے ’سن رائز سیکٹر‘ کے طور پر ممتاز کیا ہے۔