ممبئی میں کورنٹائن میں بدعنوانی ،کانگریسی کارپوریٹر گرفتار

   

ممبئی: ممبئی میں کوروناوباء کے دوران ہوائی مسافروں کو کورنٹائن اختیار کرنے کے دوران میونسپل کارپوریشن عملے اور فائیو اسٹار ہوٹل عملے کی ملی بھگت اور بدعنوانی پر احتجاج کرنے کے نتیجے میں ممبئی کے کانگریسی کارپوریٹر مفتی سفیان ونو کوسہار ایئرپورٹ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعات 188،269 اور 500کے تحت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق سفیان ونو کو پانچ ہزار کی ضمانت پر رہا کردیاگیا ہے ۔ دراصل یہ چار مہینے قبل کا واقعہ ہے۔ سفیان ونو نے کہاکہ چار مہینے پہلے مسافروں کی کورونا وائرس مثبت دکھا کر قریبی پانچ اسٹار ہوٹلز میں کورنٹائن اختیار کر نے کے لیے بی ایم سی دباؤ ڈالتی رہی اور سینکڑوں افراد شکار بننے تھے ،جنہوں نے سوشل میڈیا پر اس کااظہار کیاتھا،لیکن صرف انہیں نشانہ بنایا گیا۔ سفیان ونو نے مزید کہاکہ ایک خاتون مسافر کے معاملہ میں ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ،دراصل اس خاتون کی 24 گھنٹے میں دومنفی رپورٹ آئی تھیں ،لیکن ایئرپورٹ پر مثبت رپورٹ آ گئی اور انہیں فائیو اسٹار ہوٹل میں کورئنٹائن کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا۔ بی ایم سی نے ہی اپنے کارپوریٹر اور ٹرسٹی کے خلاف کارروائی کی جوکہ افسوس ناک امر ہے ۔