ممبئی۔23اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وباء سے مہاراشٹرا ریاست سب سے زیادہ متاثر ہے۔ ممبئی شہر میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ اسی دوران ممبئی کے ناناوتی ہاسپٹل میں کورونا وائرس سے متاثرہ دو خواتین نے صحت مند بچوں کو جنم دیا ۔ جنوبی ممبئی سے تعلق رکھنے والی 35سالہ خاتون نے لڑکی کو جنم دیا جب کہ ممبئی کے مضافاتی علاقہ کی 25سالہ خاتون نے لڑکے کو جنم دیا ہے ۔ اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ ماں اور بچوں کے درمیان راست رابطہ نہ ہوں تاکہ کورونا سے اُن کے متاثر ہونے کو روکا جاسکے ۔ صحت مند بچوں کے جنم لینے پر نہ صرف اُن خاندانوں نے بلکہ ڈاکٹرس نے بھی مسرت کا اظہار کیا ۔
