ممبئی۔ مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں منگل کو کورونا وائرس سے متاثرہ اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کی یہاں ایک ہاسپٹل میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔پولیس اہلکار کی شناخت اے ایس آئی سوریہ کانت جادھو کے طورپر کی گئی ہے ۔وہ مرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں اے ایس آئی کے عہدہ پر تعینات پر تعینات تھے ۔ مسٹر جادھو کو باندرہ کے ایک ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے دوران انہیں پیلیا ہوگیا۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے بتایا کہ اب تک اس وبا کی وجہ سے ریاست میں 47پولیس اہلکاروں کی موت ہوچکی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 118پولیس اہلکاروں اور 883دیگر حفاظتی عملہ کا علاج چل رہا ہے ۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر میں اب تک کورونا انفیکشن کے 1,35,796معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 6283لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔