ممبئی میں کیم اسپتال کے 8000 ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کا احتجاج

   

ممبئی ۔ 25 اکتوبر (یو این آئی) کے ای ایم اسپتال کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے ستارا میں 28 سالہ خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور خودکشی کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ متوفیہ، جو بیڑ ضلع کی رہائشی تھی، ستارا ضلع کے پھلٹن میں سرکاری اسپتال میں خدمات انجام دے رہی تھی۔ جمعرات کی رات وہ ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی۔ اس کی ہتھیلی پر لکھے گئے خودکشی نوٹ میں الزام تھا کہ سب انسپکٹر گوپال بدنے نے متعدد بار اس کی عصمت دری کی، جبکہ سافٹ ویئر انجینئر پرشانت بنکر اسے ذہنی طور پر ہراساں کرتا رہا۔ ڈاکٹروں نے اس واقعے کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر انصاف نہ ملا تو احتجاج مزید سخت کیا جائے گا۔ ڈاکٹر سمیر نے کہا کہ ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ، ہمیں انصاف چاہیے ۔ ریزیڈنٹ ڈاکٹر سامیہ نے کہا کہ اگرچہ POSH ایکٹ 2013 سے نافذ ہے ، لیکن اس کا اطلاق ناکافی ہے جس کے باعث اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔