نئی دہلی ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کوروناوائرس کے خوف کے درمیان ملک کی مختلف ریاستوں میں آج ہولی تہوار جوش و خروش منایا گیا تاہم لوگ بڑے اجتماعات میں شامل ہونے سے گریز کررہے تھے۔ پیر کی رات کوروناوائرس کا علامتی پتلا ممبئی میں جلایا گیا۔ دہلی میں بھی کوروناوائرس کا خوف دیکھا گیا جہاں ہولی کا زیادہ جوش و خروش نہیں دیکھا گیا۔ بیشتر لوگ گھروں میں ہی ہولی کھیلنے کو ترجیح دے رہے تھے۔ بعض افراد بغیر رنگوں کی ہولی کو ترجیح دے رہے تھے جبکہ بیشتر نے گلال کے ساتھ ہولی کھیلی۔ صدرجمہوریہ رامناتھ کووند، نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی نے عوام کو ہولی کی مبارکباد دی۔
