ممبئی میں 18 مہینے بعد سینما ہالس کھل گئے

   

ممبئی : انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا مرکز سمجھے جانیوالے شہر ممبئی میں 18 مہینے سے زائد عرصے کے بعد کورونا وائرس کے پیش نظر بند کیے گئے سینما ہالس دوبارہ کھل گئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق تھیٹر کو گائیڈلائنز کے مطابق ابھی شرکا کی مکمل تعداد کے بجائے آدھی تعداد کے ساتھ کھولا گیا ہے۔بہت سے شوز شرکا کی کم تعداد کے ساتھ چلائے جا رہے ہیں اور خطرے کو کم کرنے کے لیے کورونا وائرس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس کے حامل افراد کو ہی تھیٹر میں داخلے کی اجازت ہے۔