ممبئی میں 2مخنثوں نے علاج کے بہانے خواتین کے زیورات لوٹ لئے

   

Ferty9 Clinic

پالگھر۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق مہاراشٹرا کے ضلع پالگھر میں دو نامعلوم مخنثوں نے جو ساڑی زیب تن کئے ہوئے تھے، دو خواتین کا علاج کے بہانے 1.66 لاکھ روپئے کا سونا لوٹ لیا۔ متاثرہ خاتون نے شکایت درج کروائی کہ ان کے مکان واقع وسائی میں دو مخنثوں نے جو ساڑی پہنے ہوئے تھے، گھر میں یہ کہہ کر داخل ہونے کہ اس مکان میں نحوست کا سایہ منڈ لا رہا ہے، جس کا سدباب وہ کرویں گے ۔ پولیس ترجمان ہنمنت کٹکر نے کہا کہ دونوں نے خاتون نے گھر کے زیورات منگوائے تاکہ ایک مخصوص رسم ادا کی جائے، چنانچہ خاتون نے نحوست کے ڈر سے ان کو زیورات حوالہ کردیئے جن کی قیمت 87,500 بھی، پھر دونوں نے خاتون نے پانی طلب کی، جب وہ پانی کیلئے باورچی خانے گئی دونوں وہ زیورات لے کر فرار ہوگئے۔ دوسری خاتون نے بھی پولیس میں شکایت درج کروائی کہ دونوں مخنثوں نے ان کے بھی زیورات جس کی مالیت 79 ہزار تھی، اُڑا لئے۔