ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے شہر بھر سے 20,000 سے زائد لاوارث گاڑیوں کو ہٹانے کیلئے بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز کر دیا ہے ، تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے اور پیدل چلنے والوں کے لیے سڑکیں زیادہ محفوظ بن سکیں۔ اس مقصد کے تحت بی ایم سی نے ایک ایجنسی مقرر کرنے کیلئے ٹینڈرز طلب کیے ہیں جو لاوارث گاڑیوں کی شناخت کرے گی اور انہیں سڑکوں سے ہٹائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ لاوارث گاڑیاں سائن، وڈالا، دادر، دہیسر، بوریولی، ملاڈ، اندھیری، ملنڈ اور کانجور مارگ جیسے علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔ بی ایم سی نے گزشتہ دو سالوں میں 5,958 گاڑیاں ضبط کی ہیں، جن سے 4.70 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ تاہم، اب تک ان ضبط شدہ گاڑیوں کیلئے مستقل مقام مختص نہیں کیا گیا ہے ۔
ایجنسی کو 24 ماہ کی مدت کے لیے مقرر کیا جائے گا، اور شہری ادارہ سالانہ کم از کم 1 کروڑ روپے مختص کرے گا۔