ممبئی میں 5 سالہ لڑکا لفٹ کے دروازوں میں پھنس کر ہلاک

   

ممبئی : ممبئی میں ایک 5 سالہ لڑکا لفٹ کے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ اس لڑکے نے اپنے 4 منزلہ مکان کے لفٹ میں سوار ہوکر جانے کی کوشش کی ۔ لفٹ سے باہر آتے وقت وہ لفٹ کے دروازے میں پھنس گیا ۔ لفٹ کے اندر اور باہر کے دروازوں میں پھنسنے سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔