ممبئی پولیس نے ارنب گوسوامی کے خلاف پھر سے مقدمہ درج کیا

,

   

ممبئی: رپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف ہفتہ کے روز فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنے کے الزام میں ایک نئی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر ایک تعلیمی سوسائٹی کے سکریٹری عرفان ابوبکر شیخ کی شکایت کی بنیاد پر ممبئی کے پائڈونی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں عرفان شیخ نے 29 اپریل کو چینل پر نشر ہونے والی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا ، اور گوسوامی پر برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا اور باندرا سے ایک مسجد کو نشانہ بنایا جس کا 14 اپریل کو ہونے والے ہنگامے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

چینل نے تارکین وطن کے احتجاج کو ٹیلی کاسٹ کیا تھا جو 14 اپریل کو باندرا ریلوے اسٹیشن کے قریب جمع ہوئے تھے ، اس دوران انہوں نے یہ سوال اٹھایا تھا کہ ہجوم صرف لاک ڈاؤن کے دوران مساجد کے قریب ہی کیوں جمع ہورہے ہیں۔

شکایت کرنے والے کا کہنا تھا کہ گوسوامی نے جامع مسجد کے بارے میں باربار حوالہ دیا تھا جہاں مہاجر مزدور جمع ہوئے تھے اس حقیقت کے باوجود کہ اس واقعے سے اس مسجد کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے ‘لاک ڈاؤن میں ہر بھیدی مسجد میں پاؤں ہی کیوں جونی ہے’ (لاک ڈاؤن میں ہر ہجوم ہمیشہ کسی مسجد کے قریب ہی کیوں جمع ہوتا ہے) جیسے بیانات دیئے تھے۔ اور اس واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 153 ، 153 اے ، 295 اے ، 500 ، 505 (2) ، 511 اور 120 (بی) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اور مزید تفتیش جاری ہے۔